سال کے اختتام پر ڈبلیو ڈبلیو ایی لایا ایک اور مین ایونٹ،
روڈ بلاک (اینڈ آف لائن)۔ روڈ بلاک کا پہلا حصہ مارچ 2016 میں پیش کیا گیا
تھا جس کے اہم میچ میں ڈین ایمبروز اور ٹرپل ایچ کے
درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔
18 دسمبر 2016 کو پینسلوینیا کے شہر پِٹس برگ کے
پی پی جی پینٹ ارینا میں ہونے والے روڑ بلاک کے اس ایونٹ میں بیت سے اہم میچ کھیلے
جائیں گے۔
٭اہم ترین میچ میں را کے دو بڑے ٹائٹل رکھنے والے ریسلریونائٹڈ سٹیٹ چیمپیئن رومن رین اور ڈبلیو ڈبلیو
ایی یونیورسل چیمپیئن کیون اوون کے درمیان ہوگا۔
٭ساشا بینک اور شارلیٹ ایک بار پھر ریڈ برینڈ کی وومن چیمپیئن شپ کے لیئے آمنے
سامنے ہوں گیئں ،لیکن اب کی بار یہ ری میچ 30 منٹ کا آئرن مین رول کے تحت منعقد
ہوگا۔
٭سیتھ رولن کا مقابلہ اپنے پرانے دوست کرس جیریکو سے ہو گا۔
٭بگ کیس کا مقابلہ روس سے تعلق رکھنے والے دیوہیکل ریسلر روسیو سے ہو گا۔
٭کریوسر ویٹ چیمپیئن شپ کے لیئے ٹرپل تھری میچ میں رچ سوان ،ٹی جے پرکن،دا
برائن کینڈرک
مدِمقابل ہوں گے۔
٭سمع زین کا مقابلہ دیو قامت ریسلر برین سٹرامین سے ہو گااس اہم ایونٹ کو مدِ مظر رکھتے ہوئے نیوز نگری کی سپورٹس ٹیم نے کچھ پیشنگوئیاں کی ہیں۔
بک کیس بمقابلہ روسیو(لانا کے ساتھ)
بھاری جسم اور ایگریسو رہنے والے روسیو اور اپنے لمبے قد کی وجہ سے مشہور بگ کیس ،دونوں ہی اچھے ریسلر ہیں مگر فیصلہ کا دارومدار رنگ سے باہر زیادہ ہے۔کیونکہ روسیو کی بیوی لانا اور بگ کیس کے ساتھی اینزو دونوں ہی مداخلت سے باز نہی آتے۔اگر باہری مداخت کو نظر انداز کیا جائے تو اپنی پچھلی پرفارمنس کی بنیاد پر روسیو یہ میچ جیتنے کی خاصی صلاحیت رکھتے ہیں
سمع زین بمقابلہ براون سٹرامین
سمع زین بھی کافی اچھے ریسلر ہیں مگر سٹرامین اپنے قد کاٹھ کی بنا پر ان سے کافی طاقتور ہیں۔اس لیے میرے خیال میں فاتح سٹرامین ہوں گے
ساشا بینک بمقابلہ شارلیٹ
شارلیٹ اپنے اچھے یا برے مگر کچھ انوکھے ٹرکس کی بنا پر ہر بار جیت ہی جاتی ہیں ۔مگر ساشا انکو ہرانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں ۔اور جیاں تک مجھے لگتا ہے اس بار بھی وہ کامیاب ہو جائیں گی
سیتھ رولن بمقابلہ کریس جیریکو
شیلڈ سے علیحدہ ہونے کے بعد رولن نے اپنی الگ پہچان بنائی۔مگر پچھلے سال انجر ہونے کے بعد وہ کافی عرصہ رنگ سے دور رہے مگر۔۔۔جب انھوں نے واپسی کی تو ایک نئے جوش اور عزم کے ساتھ ۔اور دوسری طرف ہالی ووڈ کے سٹار اور ریسلر جیریکو جو کہ ایک سینئر ریسلر ہیں ۔اس مقابلے میں سیتھ کا پلڑا بھاری ہے
رومن رین بمقابلہ کیون اوون
اپنے ڈیبیو میچ میں ہی جان سینا کو ہرانے والے کیون اوون نے ریسلنگ کی دنیا میں آتے ہی دھوم مچائی مگر انکی پرفارمنس میں اتار چڑھاؤ آتا ہتا ہے،اور دوسری طرف پاوور ہاوس رومن رین جس نے شیلڈ کے اہم رکن کی ہیسیت سے ڈبلیو ڈبلیو ایی میں قدم رکھنے والا رومن جلد ہی سپر ھیرو کے روپ میں سامنے آیا۔۔۔اور اپنی پرفارمنس اور درست اسٹینڈ کی وجہ سے شہرت کی بلندہوں کو چھو گیا۔اسکی شہرت کی ایک اور بڑی وجہ اتھارٹی سے دشمنی لینا بھی ہے مگر یہ انھیں کئی بار مہنگا پڑا۔
بیرونی مداخلت نا ہو تو اس میچ کو باآسانی جیت سکتا ہے
This is dummy text. It is not meant to be read. Accordingly, it is difficult to figure out when to end it. But then, this is dummy text. It is not meant to be read. Period.
ConversionConversion EmoticonEmoticon