
میں بھی کافر تو بھی کافر
پھولوں کی خوشبو بھی کافر
لفظوں کا جادو بھی کافر
یہ بھی کافر وہ بھی کافر
فیض بھی اور منٹو بھی کافر
نور جہاں کا گانا کافر
مکڈونلڈ کا کھانا کافر
برگر کافر کوک بھی کافر
ہنسنا بدعت جوک بھی کافر
طبلہ کافر ڈھول بھی کافر
پیار بھرے دو بول بھی کافر
سربھی کافر تال بھی کافر
بھنگڑا،اتن، دھمال بھی کافر
کافی اورخیال بھی کافر
وارث شاہ کی ہیر بھی کافر
چاہت کی زنجیر بھی کافر
زندہ مردہ پیر بھی کافر
نزر نیاز کی کھیر بھی کافر
بیٹے کا بستا بھی کافر
بیٹی کی گڑیا بھی کافر
ینسنا رونا کفر کا سودا
غم کافر خوشیاں بھی کافر
جینز بھی اور گٹار بھی کافر
ٹخنوں سے نچے باندھو تو۔۔۔
اپنی یہ شلوار بھی کافر
جو میری دھمکی نہ چھاپیں
وہ سارے اخبار بھی کافر
یونیورسٹی کے اندر کافر
ڈارون بھائی کا بندر کافر
فرائڈ پڑھانے والا کافر
مارکس کے سب متوالے کافر
میلے ٹھیلے کفر کا دھندہ
گانے باجے سارے پھندہ
مندر میں تو بت ہوتا ھے
مسجد کا بھی حال برا ھے
کچھ مسجد کے باہر کافر
کچھ مسجد کے اندر کافر
مسلم ملک میں اکثر کافر
کافر کافر میں بھی کافر
کافر کافر تو بھی کافر
(نامعلوم)
This is dummy text. It is not meant to be read. Accordingly, it is difficult to figure out when to end it. But then, this is dummy text. It is not meant to be read. Period.
ConversionConversion EmoticonEmoticon